نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی آبادی ایک ارب 27 کروڑ 42 لاکھ 39 ہزار ہوگئی جو دنیا کی کل آبادی کا 17.25 فیصد ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے ذیلی ادارے نیشنل پاپولیشن سٹیبلائزیشن فنڈ کی رپورٹ میں ملک کی تیزی سے بڑھتی آبادی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کی آبادی میں ہر سال 1.6 فیصد کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو 2050ءتک بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائیگا۔
بھارت/ آبادی
بھارت کی آبادی ایک ارب27 کروڑ ہوگئی‘2050ءتک سب سے زیادہ گنجان آباد ملک بن جائیگا
Jul 12, 2015