پوری دنیا فتح کئے بغیر امریکہ کا وجود خطے میں ہے‘ دوسرے ممالک کو جنگوں میں الجھانا ہو گا: پینٹاگون

واشنگٹن (اے این این) پینٹاگان نے فوجی حکمت عملی سے متعلق دستاویزات جاری کی ہیں جن میں کہا ہے کہ پوری دنیا کو فتح کئے بغیر امریکہ کا وجود خطرے میں ہے۔ اپنی بقاء کیلئے دوسرے ملکوں کو جنگوں میں اُلجھا کر رکھنا ہوگا، امریکہ واحد سپر پاور نہ رہے تو ہم سب چلتی پھرتی نعشیں ہیں، امریکہ کیلئے روس سب سے بڑا خطرہ ہے، کرغیزستان سمیت 11 ملکوں میں حکومتوں کا تختہ اُلٹنے کیلئے کام جاری ہے۔ اے این این کے دعویٰ کے مطابق امریکی میڈیا نے پینٹاگون نے نیشنل ملٹری سٹرٹیجی 2015ء کی دستاویزات جاری کی ہیں جن میں امریکی توجہ دہشت گردوں سے ریاستی عناصر کی جانب منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ ریاستی عناصر بین الاقوامی قوائد اور اطوار کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین گو امریکہ پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن اس طرح کی ابھرتی ہوئی تبدیلی کی خواہشمند ریاستیں امریکہ کے لئے خطرہ ہیں جو اپنی پالیسیاں بنانے میں آزاد ہیں۔ دستاویزات کا سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ خود مختار ممالک امریکہ کیلئے خطرہ ہیں ۔ان ممالک کی خود مختاری انہیں تبدیلی پر اکسا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے نمایاں عالمی تبدیلی کے خواہشمند ممالک میں روس ٗچین ٗشمالی کوریا اور ایران شامل ہیں ۔سب سے پہلے مرکز نگاہ روس کو بنایا گیا ہے۔ واشنگٹن چین کے ساتھ بحرالکاہل میں واقع جزیرے پر تنازعہ ہونے کے باوجود چین سے تعاون کا متمنی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنی بقاء کیلئے عالمی ممالک کو جنگوں میں الجھا کر رکھے۔ جنگوں اور فتح کے بغیر امریکہ کا وجود خطرے میں ہے۔ رپورٹ مزید بتایا گیا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں ہمارا مستقبل محفوظ ہے، بصورت دیگر وہ یورپی ممالک،کینیڈا ، آسٹریلیا، یوکرائن، جاپان کی طرح ہمارا ماتحت ہوجائے وگرنہ نئے قدامت پسندوں نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکیوں کیلئے یہ ناممکن ہے کہ وہ ایسے ملک کو برداشت کریں جو واشنگٹن کیلئے خطرہ ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ پوری دنیا کو ہدایات دینے والی واحد طاقت نہیں بن سکتا تو یہی سمجھ لیں کہ ہم سب چلتی پھرتی نعشیں ہیں۔ روس کا وجود سب سے بڑا خطرہ ہے ۔امریکہ فی الحال آرمینیا، کرغزستان، ایکواڈور، وینزویلا، بولیویا، برازیل اور ارجنٹینا کی حکومتوں کا تختہ الٹنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...