نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس لاہور ائرپورٹ پسنجر ٹرمینل منصوبے کا جائزہ، سعودی عرب چلے گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + ایجنسیاں) ہفتہ کو وزیراعظم نوازشریف نے روس سے وطن واپسی پر اجلاس میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے پسنجر ٹرمینل کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ سول ایوی ایشن اور نیسپاک کی طرف سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی مختلف ڈیزائن تیار کئے جائیں تاکہ زیادہ مناسب ڈیزائن میں سے انتخاب کیا جا سکے۔ اس کیلئے شہرت یافتہ فرم کی خدمات حاصل کی جائیں۔ توسیع کے مالی اور تکنیکی پہلوؤں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ بعدازاں گزشتہ روز وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...