کراچی: گاڑی پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق، 2 بھارتی باشندے گرفتار

Jul 12, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں گزشتہ رات قطر موڑ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے اس میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی فوری شناخت نہ ہوسکی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء صدر کے علاقے میں سپیشل برانچ پولیس نے 2 بھارتی باشندے گرفتار کر کے بھارتی پاسپورٹ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں