ایران سے جوہری ڈیل : ابھی مشکل معاملات کا حل باقی ہے : کیری

Jul 12, 2015

ویانا/دبئی (اے ایف پی/رائٹرز) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے 90 منٹ تک ملاقات کی اور ٹوئٹ پر بتایا جوہری معاہدے پر حتمی ڈیل کے لئے ابھی مشکل معاملات حل طلب ہیں۔ ادھر ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے طلباءکے وفد سے گفتگو کرتے کہا امریکہ عالمی استکبار کی علامت ہے۔ ویب سائٹ پر ریمارکس پر ایک سوال کا جواب دیتے کہا جوہری پروگرام پر مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کیا ہو گا تو انہوں نے کہا یہ جنگ ختم نہیں ہو گی۔ ہم عالمی تکبر کی علامت کیخلاف لڑنے پر تیار ہیں۔

مزیدخبریں