جرمنی اور اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون پر رضامندی کا ا ظہار

اسلام آباد (اے پی پی) جرمنی اور اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سئیرل نن اور پاکستان میں ڈائریکٹر یو این انفارمیشن سنٹر ویٹوریو کماروٹا نے ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے۔جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان توانائی کے متابدل زرائع پر توجہ مرکوز کر کے اس مسلے پر قابو پا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمن کمپنیاں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کر رہی ہیں۔
پاکستان اس شعبہ میں جرمنی کے تجربے سے استفادہ کرسکتا ہے کیونکہ جرمنی اس وقت25فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل کر رہا ہے ۔ ڈائریکٹر یو این انفارمیشن سنٹر نے کہا کہ اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے کیلئے تندہی سے پاکستان کیساتھ تعاون کر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے توانائی کے متبادل بروئے کار لانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے،پاکستان بھی انکی تقلید کرتے ہوئے توانائی کے متابدل ذرائع کے حصول پر توجہ مرکوز کرے۔ اس موقع پر کامسیٹ کلائمیٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے ایڈوائزر شاہد کمال نے کہا کہ وہ پاکستان میں جرمنی کے تعاون سے کلائمیٹ سائنسز کیلئے سکول قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...