ایم کیو ایم کا رکن وقاص شاہ قتل کیس کے ملزم آصف کو 2گواہوں نے شناخت کرلیا

Jul 12, 2015

کراچی (وقائع نگار) ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ قتل کیس میں ملزم آصف علی کو 2گواہوں نے عدالت میں شناخت کرلیا۔ شناختی پریڈ میں ملزم کا حلیہ اور جگہ تبدیل کرکے گواہوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ وقاص شاہ کو 11مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے دوران گولی لگی تھی جس سے اسکی موت واقع ہوگئی تھی۔ ملزم آصف علی کو رینجرز نے شہداد پور سے گرفتار کیا تھا اس پر وقاص شاہ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں