بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کے صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان ”چن ہوم“ کے باعث 11 افراد افراد نے انخلا کر لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہو گیا جبکہ سکول بند کر دئیے گئے۔ طوفان چن ہوم سے ایک ارب 9 کروڑ یوآن کے نقصان کا انداز لگایا گیا ہے۔