مکرمی! پاکستان بھارت کے پاکستان میں مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا گیا ہے ویسے بھارت خود یہ ثبوت پچھلے کچھ عرصے سے پیش کررہا ہے۔ اس کے وزیر مشیر سے لے کر وزیراعظم تک سب ببانگ دہل اپنی تخریبی ذہنیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں تخریبی کاروائیاں کررہے ہیں کوئی اس کی توجیہہ بھی پیش کررہا ہے کہ ایسا بدلہ لینے کے لیے کیا جارہا ہے۔ مودی خود جاکر بنگلہ دیش میں اعلان کررہا ہے اور شیخ مجیب کی بیٹی کو خوش کرنے کے لیے کہہ رہا ہے کہ وہ خود بھی بنگلہ دیش بنانے کی تحریک میں شامل تھا یعنی اس کی دہشت گردانہ ذہنیت اس وقت سے مکمل طور پر سرگرم ہے۔ شیخ حسینہ جو بنگلہ دیش کی وزیراعظم کم اور شیخ مجیب کی بیٹی کا کردار زیادہ ادا کررہی ہے۔ ( نغمہ حبیب)
پاکستان نہ تو ترنوالہ ہے اور نہ کمزورملک
Jul 12, 2015