الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پی کے میں تین سو باون پولنگ سٹیشنز پر بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ تیس جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان پولنگ سٹیشنز پر بد انتظامی کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کا انعقاد کرایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کو تعینات کیا جائے گا۔ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کے باعث پانچ جولائی کو پولنگ نہیں ہوئی جس کے بعد اب ہائیکورٹ نے تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ انتخابات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے کسی عدالت کو نہیں۔