راولپنڈی، خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت روکدی‘وکیل صفائی کو ہائیکورٹ کے فیصلہ کی نقل بدھ تک پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ سب انسپکٹر پولیس الیاس کی شہادت جزوی طور پر دوبارہ کرانے کے خلاف وکیل صفائی ملک جواد خالد کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں نگرانی کی درخواست کے فیصلے تک سماعت روک دی اور وکیل صفائی سے سماعت روکنے کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقل بدھ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ نے نگرانی کی درخواست کے فیصلے تک خصوصی عدالت مقدمہ کی سماعت روک دینے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...