لاہور (نامہ نگار) آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس کے حوالے سے پولیس رینکرز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پرامن احتجاج اور عہدوں پر بحالی کے لئے قانونی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آؤٹ آف ٹرن پرموشن کیس کے حوالے سے پولیس رینکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز داتا دربار میں ہوا۔ اجلاس میں سابق ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک، ایس پی جماعت علی شاہ، ایس پی ملک اویس، ڈی ایس پی سید ریاض علی شاہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاملے کو دوبارہ آئی جی پنجاب تک لے جانے، معاملے کے حل تک پرامن احتجاج اور قانونی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس: پولیس افسروں کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ
Jul 12, 2016