شکاگو (اے ایف پی+ رائٹرز) امریکی ریاست مشی گن کی ایک کاؤنٹی میں کورٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنیوالوں میں دو افراد بیلف تھے جبکہ تیسرا حملہ آور تھا۔ حملہ آور بیرین کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر آفس کا ملازم تھا۔ میڈیا کے مطابق ایک شخص کو جیل لے جایا جا رہا تھا۔ جس نے عدالتی اہلکار کی گن چھین کر فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
مشی گن: کورٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک
Jul 12, 2016