نارنگ: تین روز قبل لاپتہ ہونیوالی بچی کی نعش جوہڑ سے برآمد، والدین نڈھال

نارنگ منڈی (نامہ نگار) محلہ مسلم پارک میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والی اڑھائی سالہ بچی مومنہ ریاض کی نعش گندے پانی کے جوہڑ سے برآمد ہو گئی۔ والدین پرغشی کے دورے، والدین نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بچی کو اغواء کے بعدجوہڑمیںپھینک کرہلاک کیاگیا بچی کی نعش بری طرح مسخ ہوچکی ہے متوفیہ مومنہ کے والد محمدریاض نے بتایاکہ وہ شگرگڑھ کے گائوںکلاس پورکارہائشی ہے اورنارنگ منڈی میںاپنے دامادمقصودمحمودسے ملنے آیا ہواتھا جمعہ کے روز دوپہرکے وقت اچانک بچی غائب ہوگئی جسے ہرجگہ تلاش کیاگیاتھانہ نارنگ منڈی بھی اطلاع دی گئی لیکن بچی کاکوئی سراغ نہیںلگ سکا پیرکی سہ پہرمحلہ کے گندے پانی کے جوہڑ سے بچی کی نعش تیرتی ہوئی نظرآئی اہل محلہ نے بچی کے والدین کواطلاع دی بچی کی نعش دیکھ کروالدین حواس کھوبیٹھے پولیس نے بچی کی نعش قبضہ میںلیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوادی اس واقعہ کے بعد شہرمیںخوف و ہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...