شیخوپورہ + فیروزوالہ (نامہ نگارخصوصی+ نامہنگار) نواحی قصبہ بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ میں مزدوری کے سلسلہ میں آیا ہوا میاں چنوں کا 19 سالہ نوجوان وقار پاور پلانٹ کی عمارت کی تعمیر کے دوران چھت سے گر گیا جس کو سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
بھکھی: قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کی زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر میاں چنوں کا رہائشی مزدور جاں بحق
Jul 12, 2016