محمود اچکزئی کا بیان‘ خیبر پی کے اسمبلی کے حکومتی ارکان نے تحریک التوا جمع کرا دی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی کے حکومتی ارکان اسمبلی حاجی فضل الٰہی‘ محمود جان اور عارف احمد زئی نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے اشتعال انگیز بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں خیبر پی کے کو افغانستان کا حصہ قرار دیا ہے۔ انکے اس بیان سے یہاں کے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس بیان کے حوالہ سے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حاجی فضل الٰہی نے اس سلسلہ میں عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...