احتساب کے نام پر ملک میں 4 مرتبہ مارشل لاءلگایا گیا: جاوید لطیف

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمیاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر ملک میں چار مرتبہ مارشل لاءلگایا گیا مگر فوجی آمروں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے کرپٹ لوگوں کو گلے لگایااب پھر احتساب کے نام پر پاکستان میں نیا کھلواڑ کھیلا جارہا ہے عمران خان اور طاہر القادری نے 12اکتوبر 1999ءکے بعد پہلے احتساب پھر انتخاب کے بینر ز لگائے تھے اس وقت احتساب کیوں نہیں کیا گیا سازشی ٹولے کا مقصد صرف پاکستا ن کی ترقی اقتصادی راہداری سی پیک اور بجلی کے کارخانوں کو روکنے کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری طیاب راشد سندھو ،میاں منور اقبال ،میاں اعجازاحمد ،چوہدری حفیظ الرحمن ورک ،میاں ذیشان شانی ،امجد سعید بلوچ ،میاں رفاقت ،ملک عرفان اسلام ،ملک محمود طاہر ،ملک پرویز اقبال ،شوکت گوندل ،میاں زاہد جالندھری ،سیٹھ ناصر محمود ،واجد بخاری ،او ر دیگر بھی موجود تھے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرات نہیں ہیں صرف اندرونی خطرے ہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افراتفری اور انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...