لندن (سپورٹس ڈیسک) پانچ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی روسی ٹینس سٹار ماریہ شیراپووا کورٹ آف اربیٹریشن کی جانب سے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی سے متعلق اپیل کی سماعت ستمبر میں کئے جانے کے سبب ریو اولمپکس میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔یاد رہے روسی سٹار پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے سبب جون میں دوسالہ پابندی لگائی گئی ہے۔ماریہ شیراپووا نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی لیکن انہیں اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو کیس کی تیاری کیلئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔اسی وجہ سے ماریہ شیراپووا کی ریو اولمپکس میں شرکت اب ناممکن ہوگئی ہے۔ریو اولمپکس 5اگست سے شروع ہورہے ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ 19ستمبر تک متوقع ہے۔ماریہ شیراپووا کے ڈوب ٹیسٹ آسٹریلین اوپن کے دوران جنوری میں مثبت آئے تھے۔
اپیل کی سماعت میں تاخیر‘ماریہ شیراپووا ریو اولمپکس میں شرکت سے محروم
Jul 12, 2016