ممبئی (اے پی پی) بھارت میں میڈیکل سٹورز سے ادویات خریدنے والے 50 فیصد صارفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر ادویات خریدتے ہیں۔ بھارتی این جی اوز کنزیومر آن لائن فائونڈیشن کی سروے رپورٹ کے مطابق 36 فیصد بھارتی شہریوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ خریدی گئی ادویات کا بل بھی نہیں بنواتے۔