لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے نواز شریف حکومت کی طرف سے فنانس ایکٹ 2016کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈینینس 2001ء میں وسیع پیمانے پر انڈسٹری کے لئے ٹیکس ریلیف دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سیکشن64۔بی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے والوں کو ٹیکس کریڈٹ کو دوگناکرنے اور فیکٹری مالکان کو 50نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر اسے اب ایک فیصد کی بجائے 2فیصد ٹیکس ریلیف اور اگر فیکٹری مالکان کی طرف سے ہزار روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر 40فیصد چھوٹ کے مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوںنے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث نئی انڈسٹریز کے قیام کیلئے پرکشش مراعات صنعتی ترقی کا باعث بنے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ٹیکس ریلیف دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں: ظہیر بھٹہ
Jul 12, 2016