عمران خان تیسری شادی کریں گے یا نہیں, یہ بحث زور وشور سے جاری ہے لیکن کپتان نے کبھی بھی تیسری شادی کرنے سے انکار نہیں کیا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں وہ تیسری شادی کا اشارہ دے چکے ہیں۔ عمران خان کا ماننا ہے کہ ان کی عمر تریسٹھ برس ہو چکی ہے اس لیے وہ اس بار زیادہ محتاط ہیں ، شادی کا خیال اب پہلےسے زیادہ واضح ہے تاہم اس عمر میں کسی کی تلاش آسان نہیں ،وہ اب تیس برس کے نہیں ہیں۔ کپتان نے طلاق سے قبل ایک سالہ دور کو اپنی زندگی کا بہترین وقت قرار دیا. ان کا کہنا ہے کہ طلاق سے بری کوئی چیز نہیں ، انہوں نے صرف دس سال ہی شادی شدہ زندگی گزاری ہے۔ عمران خان نے اپنی دو شادیوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمائما پاکستان میں نہیں رہ سکتی تھی اور وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے تھے شاید اس وقت مسئلہ بہتر انداز میں حل ہوجاتا لیکن ہمارارشتہ بند گلی میں داخل ہوگیا تھا. دوسری شادی سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ دوسری بارکا تجربہ بہت مشکل رہا کیونکہ جب بچے جوان ہوں تو شادی کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ کپتان نے ریحام سے متعلق مزید بات کرنے سے گریز کیا۔ کپتان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث شادی کے اعلان میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تیسری شادی کا اشارہ دیا
Jul 12, 2016 | 19:41