دہشتگردوں نے اس بار نشانہ بنایا ہے عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے راشدیہ کو جہاں ایک بارود سے بھری گاڑی کو بھرے بازار کی پارکنگ میں دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوگئے. حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم حکام کے مطابق اس میں داعش ملوث ہوسکتی ہے.گذشتہ ہفتے بھی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے کے گئے خودکش دھماکوں میں دوسو نوے سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے.
بغداد : شمالی علاقے میں ایک کار بم حملے میں گیارہ افراد جاں بحق جبکہ بتیس زخمی ہوگئے
Jul 12, 2016 | 21:02