لاہور ( خبر نگار) ایف آئی اے نے امیگریشن کے جعلی کورین ویزے پر کوریا جانے والے مسافر محمد شہباز کو گرفتار کر لیا۔ محمد شہباز تھائی ایئر لائنز پر کوریا جا رہا تھا۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاشم رضا اور انسپکٹر عدیل عباس نے شک گزرنے پر اسے روک کر دستاویزات چیک کیں تو کورین ویزا جعلی نکلا۔ ملزم سے پوچھا گیا تو اس نے تسلیم کیا کہ یہ ویزا پیسے دے کر ایجنٹ سے لگوایا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔