واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست مسی سپی میں امریکی بحریہ کے کے سی 130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثہ میں اس میں سوار تمام 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ریاست مسی سپی کے دارالحکومت جیکسن سے 16 کلو میٹر شمال کی طرف سن فلاور ‘ ملی فلاور کائونٹی میں سویابین کے ایک کھیت میں گرا۔ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر کئی دھماکے بھی سنے گئے اور حادثے کا ملبہ 5 میل کے علاقے میں پھیل گیا ۔ طیارے کے ملبے میں لگی آگ بجھانے کے لئے 4 ہزار گیلن فوم استعمال کیا گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آئی) حادثے کی تحقیقات میں معاونت کررہا ہے۔ مسی سپی کے گورنر مل برائنٹ نے حادثے کے نتیجہ میں طیارے میں سوار تمام 16 مرد و خواتین اہلکاروں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک المیہ قرار دیا ہے۔
امریکی ریاست مسی سپی میں نیوی کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 16 فوجی ہلاک
Jul 12, 2017