طالبان سے پہلے پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں: افغان صدر

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان سے پہلے پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام آباد کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے، دونوں ممالک نے انٹیلی جنس کے تبادلے کے لئے ایم او یو کو حتمی شکل نہیں دی۔ افغانستان میں مداخلت کی فیکٹری بند کی جائے تاہم اشرف غنی کے بیاھن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات نہیں بدلے اور ابھی تک تعلقات نازک ہیں، اگر پاکستان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ختم نہیں کرتا تو عالمی برادری کو پاکستان پر دبائو ڈالنا ہو گا۔ افغان صدر نے کہا طالبان کے ہاتھ سے وقت نکل رہا ہے، انہیں گھڑی خریدنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...