اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے ایف بی آر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ماتحت ادارہ ہے، ایف بی آر نے اسحاق ڈار کا انکم ٹیکس ریٹرن نہیں دیا۔ حیران کن ہے ایف بی آر کے پاس موجودہ وزیر خزانہ کا انکم ٹیکس ریکارڈ نہیں، اسحاق ڈار نے بیان میں تسلیم کیا وہ موسیٰ غنی ان کے رشتے دار ہیں، موسیٰ غنی کے بنک اکائونٹ مبینہ طور پر رقم کی غیرقانونی منتقلی میں استعمال ہوئے۔ موسیٰ غنی کے بنک اکائونٹ مبینہ طور پر حدیبیہ پیپرز مل کیس میں استعمال ہوئے، اسحاق ڈار، موسیٰ غنی کا موجودہ پتہ بتانے میں ناکام رہے، اسحاق ڈار نے تسلیم کیا سعید احمد ہجویری مضاربہ کے ڈائریکٹر تھے، سعید احمد اس کے بعد لندن میں اولڈ ایج ہوم چلاتے رہے، ن لیگ کی حکومت بننے پر انہیں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک پھر صدر نیشنل بنک بنایا گیا۔