اسلام آباد:جے آئی ٹی سیکرٹریٹ کے عملہ نے جوڈیشل اکیڈمی سے سامان منتقل کرنا شروع کردیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سیکرٹریٹ کے عملے نے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی سے سامان منتقل کرنا شروع کردیا۔ عدالت کی طرف سے جوڈیشل اکیڈمی خالی کرنے کیلئے 10 دن دئیے گئے ہیں تاہم واجد ضیاء کو ایک ہفتے میں تمام سامان منتقل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ منگل کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی ہدایت پر پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سیکرٹریٹ سے سامان کی منتقلی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ واجد ضیاء نے ایک ہفتے کے اندر جوڈیشل اکیڈیمی خالی کرنے کا کہا ہے۔ جے آئی ٹی سیکرٹریٹ میں کچھ ایسی دستاویزات ہیں جو وہاں سے منتقل کی جا رہی ہیں۔ آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ کا نظام بھی متعلقہ محکموں کے سپرد کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سامان کی منتقلی تک جوڈیشل اکیڈیمی سکیورٹی سخت رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن