موٹو گینگ کو ڈوب مرنا چاہئے‘ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے استعفوں کی فہرست طویل کردی اور کہا کہ صرف نوازشریف ہی نہیں، شہباز شریف ،اسحاق ڈار اور ایاز صادق بھی فوری طور پر مستعفیٰ ہوں، یہ سب نوازشریف کے جرم کے ساتھی ہیں۔ تصدیق ہوگئی کہ قطری کا خط فراڈ تھا۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران نے کہا کہ پاناما رپورٹ آنے کے بعد ری ویو میں جانے کا وقت چلا گیا ، کونسا ری ویو ، یہ تو سپریم کورٹ ہے ، آخری عدالت ہے ، اس کے خلاف کہاں جاناہے۔ پیر کو جے آئی ٹی رپورٹ جلدی جلدی میں دیکھی گزشتہ روز تفصیل سے جائزہ لیا، بے ضمیر لوگ کہتے ہیں ہم رپورٹ نہیں مانتے، یہ کہتے ہیں سازش ہوئی، جے آئی ٹی نے ٹھیک کام نہیں کیا۔ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو نہیں مانتے، ذرا کچھ کر کے تو دکھائیں اگر وہ اسے گائے نامہ کہتے ہیں تو میں اسے اعزاز سمجھوں گا۔ پی ٹی آئی شہبازشریف کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرے گی۔ نوازشریف نے اپنے والد کو بھی پھنسا دیا ہے، رپورٹ کے بعد انہیں تو منہ نہیں دکھانا چاہیے تھا ، کس منہ سے میڈیا پر آرہے ہیں، رپورٹ تو پڑھ لیں، استعفی کافی نہیں، حکمرانوں کا گھر اب اڈیالہ جیل ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے تصدیق ہوگئی کہ مریم نواز بینی فیشل اونر ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا، پاکستان کے اداروں کاغلط استعمال کیا۔ اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین اور چوری کا پیسہ باہر بھیجتے رہے ، وہ خود اعتراف کر چکے ہیں، ٹیکس کے پیسے پر کام کرنے والا ادارہ مجرموں کو بچانے میں مصروف تھا۔ یہ لوگ کس منہ سے ٹی وی پرجا رہے ہیں، تصدیق شدہ رپورٹ توپڑھیں، دبئی کے محکمہ انصاف نے کہا ہے گلف سٹیل میں پیسہ ہی نہیں تھا، نوازشریف تو دبئی کی کمپنی تنخواہ لیتے ہیں۔ ان کا پیٹ ہی نہیں بھرتا، سارا خاندان چوری کرنے اور پیٹ بھرنے میں لگا ہے ،1990 میں یہ طالبعلم تھے ، ایک دم سے کیسے اربوں پتی بن گئے ، حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹ نکلی۔ ان لوگوں نے تمام اداروں کو تباہ کیا، تمام حکومتی اداروں نے سپریم کورٹ میں آکر ہاتھ کھڑے کردئیے تھے، ٹیکس کے پیسے پر چلنے والا آئی بی مجرموں کو بچا رہا تھا‘ جو جو چیزعدالت مجھ سے مانگے گی میں دوں گا۔ موٹو گینگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ وزیراعظم‘ وزیر خزانہ اور صدر نیشنل بنک بھی منی لانڈر ہیں۔ پانامہ میں ہزاروں لوگوں کے نام آئے کسی ایک نے نہیں کہا کہ یہ غلط ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا پاکستان کے اداروں کو تباہ کیا۔ انہوں نے ایس ای سی پی کا غلط استعمال کیا۔ بے ضمیر لوگ کہتے ہیں ہم رپورٹ نہیں مانتے۔ یہ لوگ کس منہ سے ٹی وی پر جا رہے ہیں‘ تصدیق شدہ رپورٹ تو پڑھیں۔ استعفیٰ کافی نہیں‘ حکمرانوں کا گھر اب اڈیالہ جیل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...