امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں24 گھنٹےکے دوران 32 افراد ہلاک

Jul 12, 2017

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم سے کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 87 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اکثر واقعات نیویارک، مری لینڈ، ورجینیا اور ایلینوائے میں پیش آئے۔

مزیدخبریں