کراچی (کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی ہے۔ شہر قائد میں رینجرز اختیارات 14 جولائی کو ختم ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرزاختیارات ختم ہونے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ سمری میں رینجرز کو دئیے گئے خصوصی اختیارات میں مزید90 روز کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے جس میں دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے ایکٹ 1997ء کے تحت اختیارات دئیے جانے اور 15 جولائی سے 12 اکتوبر تک خصوصی اختیارات دئیے جانے کا کہا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد رینجرز کو مزید 90 روز کیلئے اختیارات دئیے جائیں گے۔