لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سینئررہنما،سنٹرل کور کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی اور عمر ریاض عباسی کے بہنوئی خلیق عباسی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خلیق احمد عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک اور پرہیزگار انسان تھے تحریک منہاج القرآن کیلئے گراں قدر خدمات دیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد(بارہ کہو) میں ادا کی گئی۔