لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے بعد زرداری خاندان کی بھی باری آ چکی ہے کرپشن کے بتوں کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ آنے والی نسلیں ہم سے باز پرس کریں گی۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں کیونکہ صرف شریف خاندان ہی نہیں زرداری سمیت ان کے کرتا دھرتاؤں نے بھی کرپشن اور لوٹ مار کی انتہا کر دی۔
کرپشن کے بتوں کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعدیہ سہیل رانا
Jul 12, 2018