لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کچھ قوتیں نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،اپنے قائد کا استقبال کرنا کارکنوں کا حق ہے، نگران حکومت الیکشن کے ماحول کو خراب نہ کرے، مسلم لیگ ن پر امن جماعت ہے اور اس کے کارکن بھی جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں، اگر تصادم کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی ذمہ داری نیب اور نگران حکومت پر ہو گی۔