لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں ہوا جس میں پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی اہمیت اور اس سلسلے میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور پارٹنر سکولز اس سلسلے میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ سکولوں میں پانی اور ڈیمز کی اہمیت پر سیمینار کئے جائیں گے اور باقاعدہ آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ سکولوں میں ڈیمز کیلئے فنڈز ریٹرننگ بھی کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی نے ڈیمز فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔