اسلام آباد (نامہ نگار) شریف خاندان کے وکیل نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مکمل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے،بدھ کو نواز شریف کے وکیل ظافر خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست میں نوازشریف کے وکیل کی طرف سے گواہوں کے بیانات کے تصدیق شدہ کاپیاں مانگی گئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ فریقین کی طرف سے ٹرائل کے دوران دائر کی گئی متفرق درخواستوں کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے، ریکارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں ہائیکورٹ میں اپیلوں کے ساتھ منسلک کی جائیں گی۔ یہ ریکارڈ احتساب عدالت کی طرف 6جولائی کوسنائے گئے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اسلا م آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے مانگا گیا ہے۔
شریف خاندان کے وکیل نے ریفرنس ریکارڈ فراہمی کیلئے درخواست دائر کردی
Jul 12, 2018