بھارت کا پاکستانی ریسلرز کو ویزے دینے سے گریز،انڈین فیڈریشن مشکلات کا شکار

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا ( ڈبلیو ایف آئی ) نے جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی اسکواڈ کی شرکت یقینی بنانے کیلیے اپنی حکومت سے ویزوں کی درخواست کر دی۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بشن سارن سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر ہماری حکومت پاکستانی ریسلرز کو ویزے دینے میں ناکام رہی تو پھر اس سے یو ڈبلیو ڈبلیو کو ہم پر پابندی لگانے کا جواز مل جائیگا، انھوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے ہمسایہ ملک کے ریسلرز کے ویزے کلیئر نہیں کیے تو پھر ورلڈ فیڈریشن ہمارے خلاف سخت ایکشن لے سکتی ہے، پاکستان پہلے ہی ورلڈ باڈی کو اس حوالے سے شکایت درج کراچکا ہے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ یہ لازمی ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان یو ڈبلیو ڈبلیو کا ممبر ہونے کے ناطے اس میں شرکت کا پابند ہے، ویمنز ٹیم کو چھوڑ کر پورے پاکستانی اسکواڈ کو ابھی تک ویزے نہیں مل پائے ہیں، جس میں مینز فری اسٹائل اور گریکو رومن ریسلرز بھی شامل ہیں، ، ایسے میں سنگھ کا خیال ہے کہ معاملہ حل ہوجائے گا، وزارت کھیل اس کی منظوری دے چکے صرف وزارت داخلہ سے اس کی کلیئرنس باقی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...