اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کلائوڈ پر مبنی سروسز فراہم کرنے کیلئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ا اس معاہدے پر عادل رشید ، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور شوکت علی ، سی ٹی او، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے دستخط کئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ڈینئیل رٹز ،صدرا ور سی ای او، پی ٹی سی ایل،سید رضا شاہ، ممبر آئی ٹی، منسٹری آف انفامیشن ٹیکنالوجی اور سید علی عباس حسنی ، ایم ڈی(قائم مقام) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے تقریب کو رونق بخشی ان کے علاوہ طا لب حسین بلوچ، ڈائریکٹر فنانس ، پی ایس ای بی ، محمد بشارت قریشی ، ای وی پی ، ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل ، اور محمد سلیمان اعوان، جی ایم ڈیجیٹل سروسز نارتھ، پی ٹی سی ایل اور نبیل امجد، جی ایم کلائوڈ اینڈ آئی سی ٹی بزنس بھی اس موقع پر موجود تھے۔