پولیس نے 17 روز کے دوران سیاسی کارکنوں کیخلاف 4589 مقدمات درج کر لئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کے حکم پر صوبے کے تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوںسیاسی کارکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاںجاری ہیں اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے گذشتہ 17روز کے دوران مجموعی طور پر 4589 افراد کے خلاف379 مقدمات درج کرکے ضابطے کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں میںپی ٹی آئی کے949 ، مسلم لیگ ن کے 1512، پیپلز پارٹی کے251 اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے 1877 کارکن اور حامی شامل ہیں ۔ اسی طرح غنڈہ ایکٹ کے تحت جاری کریک ڈائون میں گذشتہ 9 دنوں کے دوران 228مقدمات اور293قلندرے درج کرکے 281افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ عادی مجرم ایکٹ کے تحت گذشتہ9 روز کے دوران629 مقدمات اور1123قلندرے درج کرتے ہوئے 1079افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوزاپنے ریجنز اور اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کوہر صورت یقینی بنائیں انہوں نے تاکید کی کہ امیدواروں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ کوئی بھی ایکشن قانون پسند شریف شہریوں کے لئے مشکلات یا پریشانی کا باعث نہ بنے۔

ای پیپر دی نیشن