شعیب ملک نے آل رائونڈ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مشق جاری رکھی،شاداب خان بھی نیٹ میںبائولنگ کے بعد پْراعتماد بیٹنگ کرتے نظر آئے، بیٹسمین تیزی سے سنگلز بنانے کی پریکٹس بھی کرتے رہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد مسلسل باہر رہنے والے بابر اعظم کی ٹیم اور فارم میں واپسی دونوں اہمیت کی حامل ہوں گی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔
Jul 12, 2018