قوانین کی خلاف ورزی ‘انگلینڈ یورا گوئے کی فٹبال ٹیموں کو جرمانہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) روس میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور یورا گوئے کی ٹیموں کو مارکیٹنگ اور میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو 70585.9سوئس فرینکس‘یورا گوئے کو 50000سوئس فرینکس جرمانہ کیا گیا ہے۔ فیفا کے مطابق انگلش ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ورلڈ سے پہلے اور میگا ایونٹ کے دوران غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے کمرشل برانڈنگ کی تشہیر کی ہے ۔ فٹبال ایسوسی ایشن کو اس کے بارے میں پہلے سے ہی آگاہ کیا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن