کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے اسلام دوستوں اور پاکستان دوستوں سے کہاہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کو صحیح ایماندار اور سچے پاکستان کو دے کر ثابت کریں کہ ہم سے جو غلطیاں ہوتی رہی ہیں ان کو الیکشن ۸۱۰۲ میں نہیں کریں گے اس وقت تمام سیاسی پارٹیاں،دینی پارٹیاں اور ویلفئیر تنظیمیں ایسے وعدے کر رہی ہیں جو ان کے بس کی بات نہیں جو لوگ
اپنی انتخابی مہم میں کروڑوں نوکریاں اور کروڑوں گھر غریبوں کو دینے کے اعلانات کر رہے ہیں یہ ان کے بس میں نہیں ہے اور نہ ہی قوم اتنی بیوقوف ہے کہ ان کی باتوں میں آجائے قائد تحریک نے خصوصی طور پر اس خطے میں مختلف لہجوں میں پنجابی بولی بولنے والوں سے گزارش کی ہے کہ اس خطے میں پنجابی دوسری بڑی قوم ہے اور اگر انہوں نے ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا تو تیسری نسل تباہی سے بچ جائے گی اور اگر متحد ہوکر امیدواروں کو ووٹ دیں گے تو دوسری بڑی پارلیمانی پارٹی بن کر اسمبلی میں آئے گی پھر پنجابیوں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی وزیر نہیں بن سکے گا پنجابیوں کے ہر حلقے میں ووٹ ہیں اور اگر وہ ارادہ کرلیں اور ہماری گزارش پر عمل کریں تو منافقوں کی کامیابی مشکل ہوجائے گی جو پنجابی غیروں کو ووٹ دے رہے ہیں نہ ان کی کسی پارٹی نے عزت کی اور نہ ہی اب کوئی کرے گا اس خطے میں پنجابی قومی تحریک واحد جماعت ہے جو لسانیت اور عصبیت پر یقین نہیں رکھتی ۔ الیکشن ۸۱۰۲ میں متحد ہو کر حصہ لیں اور تیسری نسل کو تباہی سے بچائیں ۔