اسلام آباد (عترت جعفری) پشاور میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور سمیت 20 افراد کی شہادت کے سانحہ کے باعث پی پی پی کی صوبے میں انتخابی مہم متاثر ہوئی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کے پی کے موخر کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کے پی کے اور پشاور کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کے بعد نیا پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری ملاکنڈ سے قومی اسمبلی کی اس نشست سے امیدوار ہیں۔ جہاں سے عمومی طور پر پی پی پی کے نامزد امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری جو ملتان سے پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور چلے گئے تھے گزشتہ روز کے پی کے سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کیلئے پشاور جانا تھا۔ تاہم دہشتگردی کے واقعہ کے باعث دورہ کو موخر کر دیا گیا ہے۔