لاہور (سپورٹس ڈیسک )ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیانے جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی سکواڈ کی شرکت یقینی بنانے کیلئے اپنی حکومت سے ویزوں کی درخواست کر دی۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بشن سارن سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر ہماری حکومت پاکستانی ریسلرز کو ویزے دینے میں ناکام رہی تو پھر اس سے یو ڈبلیو ڈبلیو کو ہم پر پابندی لگانے کا جواز مل جائیگا اگر بھارتی حکومت نے ہمسایہ ملک کے ریسلرز کے ویزے کلیئر نہیں کیے تو پھر ورلڈ فیڈریشن سخت ایکشن لے سکتی ہے، پاکستان پہلے ہی ورلڈ باڈی کو اس حوالے سے شکایت درج کراچکا ہے۔
بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے حکومت سے درخواست
Jul 12, 2018