اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پا کستا ن میڈ یکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نیشنل ایگزمینشن بورڈ(این ای بی ) امتحا ن2018 کے نتا ئج جا ری کر دیئے ۔تیسرے مرحلہ کے امتحان میں کامیاب ہونے والے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی کامیابی کی شرح80% رہی ۔ اور ڈینٹل گریجویٹس کی کامیابی کی شرح 88% رہی۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر ملکی گریجویٹس کیلئے نیب(National Examination Board)کے تیسرے مرحلہ کے نتائج جاری کر دیئے۔ تیسرے مرحلہ کے امتحان چار حصوں میں منعقد ہو ئے۔یہ امتحان 30 جون ، 1,7,8, جولائی 2018 کو سی ایم ایچ اور اے ایف ۔آئی ڈی میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ این ای بی کے امتحان کے میڈیکل کے تیسرے مرحلے میں 1321 غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس نے حصہ لیا۔ جن میں سے 1066 گریجویٹس کامیاب ہوئے اور رزلٹ 80% رہا۔ڈینٹل کے تیسرے مرحلے کے امتحان میں 09 گریجویٹس نے حصہ لیا۔ جس میں 08 کامیاب ہوئے۔ اور مجموعی طورپررزلٹ 88% رہا۔یہ امتحان پیشنٹ بیس تھا اور ہر امیدوار کو مختلف سٹیشنز پر ان کی قابلیت کو جانچا گیا۔میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے پروفیسر ز، ایسویٹ پروفیسر ز نے گریجویٹس کا امتحان لیا۔ طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے نتائجwebsiteپر فوری طور پر uploadکر دیئے گئے تھے۔