اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی ان کو اس عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے تاکہ وہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی بھی جماعت یا امیدوار کے حق میں استعمال نہ کر سکیں۔ الیکشن کمشن نے معطلی کے نوٹیفکیشن کے ضمن میں وضاحت کی ہے کہ منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی ان کو اس عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے تاکہ وہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی بھی جماعت یا امیدوار کے حق یا مخالفت میں استعمال نہ کر سکیں۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ان پر کسی بھی جماعت یا امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت و معاونت پر بدستور پابندی ہے۔