کاشف ادیب جاودانی کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کے اعلان کا خیر مقدم

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی کی جانب سے دو ڈیمز کی تعمیر کے لئے فنڈز دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع جہلم ،چکوال ،اٹک اور راولپنڈی کے ہزاروں نجی تعلیمی ادارے ،اساتذہ اور والدین بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ،موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو تے ہی مالکان و اساتذہ اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ ڈیمز کے حوالے سے کھلنے والے بنک اکاونٹ میں جمع کرائیں گے ہم والدین سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،انھوں نے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی اہمیت اور اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا ہم انشاء اللہ سکولوں میں پانی اور ڈیمز کی اہمیت پر سیمینار منعقدکریں گے اور باقاعدہ آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ سکولوں میں ڈیمز کیلئے فنڈز ریزننگ بھی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن