الجزائر (اے پی پی) مسلمان قانون ساز سلیمان شنین الجیریا پارلیمنٹ کے نئے سپیکر منتخب ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق3 چھوٹی اپوزیشن اسلامی جماعتوں النہضہ، عدالہ اور البناء پر مشتمل اتحاد کے سربراہ مسلمان قانون ساز سلیمان شنین کا انتخاب احتجاجی مظاہرین کے دبائو کے باعث 2 جولائی کو مستعفی ہونے والے سپیکر معاذ بوشارب کی جگہ ہوا ہے۔ سلیمان شنین کو ایوان زیریں میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے والی جماعتوں نیشنل لبریشن فرنٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک ریلی کی حمایت بھی حاصل تھی۔
مسلمان قانون ساز سلیمان شنین الجیریا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر منتخب
Jul 12, 2019