ایف بی آر کا صنعتی خام مال کی درآمد کیلئے خود کار نظام متعارف کرانے، انڈر، اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آ باد / گوجرانوالہ ( آ ئی این پی/ نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے صنعتی خام مال کی درآمد کے لئے خودکار نظام متعارف کرانے انڈر، اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا، اگر متعلقہ کمشنر7 دن میں سر ٹیفکیٹ کا فیصلہ نہیں کر پاتا تو پبلک لیمیٹڈ کمپنی کو خود کار نظام یہ سرٹیفکیٹ جاری کر دے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈینینس کے سیکشن 148 کے تحت ایگزیمشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا یہ نظام ایک خودکار نظام پر ہے۔چیئرمین ایف بی آر کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ پاکستان کے متعدد ایکسپورٹرز اور امپورٹرز انڈراور اوور انوائسنگ کے دھندے میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن