ججز کیخلاف ریفرنس،جوڈیشل کونسل کی تشکیل نو پراعتراضات کیخلاف اپیل دائر

Jul 12, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل کی ازسر نو تشکیل کا معاملہ پراعتراضات کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ، سپریم کورٹ نے آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی اعتراضات میں قانون کے مطابق متعلقہ فورم استعمال نہ کرنے اور براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا اعتراض لگایا گیا تھا۔درخواست گزار کرنل (ر) انعام الرحیم نے چیمبر اپیل دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

مزیدخبریں