پسرور (نامہ نگار) ورکنگ بائونڈری کے پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دختران ملت کی محبوس سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر واقع صورہ سری نگر باب الداخلہ پر این آئی اے نے نوٹس چسپاں کردیا جس کے مطابق پیشگی اجازت کے بغیر وہ مکان کو فروخت یا منتقل نہیں کرسکیں گی۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے محترمہ آسیہ اندرابی کی قریبی ساتھی رہنمائوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ کو سری نگر کی سنٹرل جیل سے تہاڑ جیل نئی دہلی منتقل کردیا ہے۔ یہ اقدام محترمہ آسیہ اندرابی کی طرف سے اپنے گھر پر پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔